10 جولائی 2014 - 08:11
فلسطینی مزاحمت اسرائیل کو پشیمان کردے گي ۔ امیرعبد اللھیان

اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے صہیونی حکومت کو، اس بربریت کا دنداں شکن جواب ملے گا ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عرب اور افریقہ کےامور ميں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو کہ وہ علاقے کے حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ کے خلاف اپے حملے جاری رکھ سکے گی ۔ امیر عبد اللھیان نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت صہیونی حکومت کو پشیمان کردیگی ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقے کے دشمن عناصر ، شام ، عراق اور علاقے کے ملکوں کے درمیان مسلمانوں کو آپس ميں دست بگریباں کرکے اس کوشش میں ہیں کہ عالم اسلام کی اولین ترجیح یعنی مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کردیں ۔ امیرعبد اللھیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران پوری قوت سے فلسطین کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا ۔ واضح رہے کہ غزہ کے علاقوں پر منگل کے روز سے اسرائیل فوج کے حملوں ميں اب تک تقریبا 50 فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہو‏ئے ہيں ۔

.......

/169